Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پرایئرشو میں شریک طیاروں کا ڈیزائن جاری

ائیرشو میں ایف 15 ایس، ٹائیفون، ٹورنیڈو اور ایف  15 سی شریک ہوں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ایئر فورس نے بتایا ہے کہ 92 ویں یوم وطنی  کے جشن میں  کون سے 4  جہاز شرکت کریں گے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ٹوئٹر پرکہا گیا ہے کہ 23 ستمبر  2022 کو مملکت کے  92 ویں یوم وطنی کے جشن کی تقریبات میں ایف  15 ایس، ٹائیفون، ٹورنیڈو اور ایف  15 سی شریک ہوں گے۔ 
وزارت دفاع نے ماہ رواں ستمبر کی پہلی تاریخ کو بتایا تھا کہ سعودی ایئرفورس نے 92 ویں یوم وطنی کے ایئر شو میں حصہ لینے والے  جہازوں کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ 
سعودی عرب ہر سال 23 ستمبر کو یوم وطنی  (نیشنل ڈے) مناتا ہے۔ یہ دن بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے ہاتھوں متحدہ ریاست کے قیام کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ شاہ عبدالعزیز نے 23 ستمبر ہی کو مختلف ریاستوں میں بٹے ہوئے ملک کو ایک اکائی میں جمع کیا تھا۔  

شیئر: