Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی اور ٹھوس تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے صدر دفتر میں انڈین وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں اور عوام کے درمیان تاریخی اور ٹھوس تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر مشترکہ کارروائی اور دوطرفہ ہم آہنگی کو بڑھانے کے علاوہ ہر اس چیز پر تبادلہ خیال کیا گیا جس سے عالمی امن وسلامتی کو فروغ ملے۔

انڈین وزیر خارجہ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی اور انڈیا میں سعودی عرب کے سفیر صالح الحصینی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں انڈین وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب اور انڈیا کے وزرائے خارجہ دوطرفہ تعلقات کا ایک ’جامع جائزہ‘ لیں گے۔
انڈین وزیر خارجہ کے دورے کے دوران سعودی حکام اور خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

شیئر: