پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ کے فائنل کے دوران پاکستانی فیلڈرز شاداب خان اور آصف علی کی آپس میں ہونے والی ٹَکر کا جہاں انٹرنیٹ پر خوب مذاق بنایا جارہا ہے وہیں انڈیا کے دارلحکومت نئی دہلی کی پولیس نے بھی اس چیز کا مزہ لیا ہے۔
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئی دہلی پولیس کے آفیشل ہینڈل نے شاداب خان اور آصف علی کے ٹکرانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ائے بھائی، ذرا دیکھ کے چلو۔‘
مزید پڑھیں
-
’حسن علی کو بس بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے‘Node ID: 699556
نئی دہلی پولیس کی جانب سے اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ پر 1970 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم میرا نام جوکر کا گانا ’اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو‘ کو بھی لگایا گیا ہے۔
آصف علی اور شاداب خان کے درمیان یہ ٹکراؤ میچ کے 19 ویں اوور میں ہوا جب محمد حسنین کی گیند پر بھنوکا راجاپکسا نے شاٹ لگائی جس پر گیند پکڑنے کے لیے آصف علی تیار تھے لیکن شاداب خان ان میں آکر ٹکرا گئے جس کے باعث گیند باؤنڈری سے باہر چلی گئی۔
نئی دہلی پولیس کی اس طنزومزاح کی ٹویٹ پر صارفین کی جانب سے بھی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
Ae Bhai, Zara Dekh Ke Chalo#RoadSafety #AsiaCup2022Final pic.twitter.com/gepAVvrO33
—(@DelhiPolice) September 12, 2022
صحافی فیضان لاکھانی نے اس کے جواب میں 2017 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنر ٹرافی کے فائنل میں جسپریت بمراہ کی جانب سے پھینکی گئی نو بال کی تصویر لگا دی اور کہا کہ ’بالکل بھائی، لائن کو تو بالکل بھی کراس نہیں کرنے کا۔‘
Bilkul bhai! Line ko tau bilkul bhee cross nahee karney ka!! https://t.co/bC0TZPzXpL pic.twitter.com/cP05dCbbbV
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 12, 2022
کونراڈ باروا نامی ایک ہینڈل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال سے یہ دہلی پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔‘
The Official Twitter account of the Delhi Police apparently.
— Conrad Barwa (@ConradkBarwa) September 12, 2022