Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شاعر کو جھوٹے دعوے نے جیل پہنچا دیا

سنیپ چیٹ کی شخصیت کے خلاف دعوی دائر کرنا مہنگا پڑ گیا(فائل فوٹو عاجل)
سنیپ چیٹ سٹار سعودی شاعر کو سنیپ چیٹ کی ایک معروف شخصیت ولید الدواس کے خلاف دعوی دائر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ جھوٹے دعوے  نے اسے جیل پہنچا دیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی شاعر نے دعوے میں خود کو بدنام کرنے اور سماج میں اس کی حیثیت کو نقصان پہنچانے پر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔
بریدہ  فوجداری عدالت نے دعوی مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعوے پر قید کی سزا سنادی۔
سعوی عرب میں دعوی قانون کی دفعہ تین کے بموجب ’اگر کوئی شخص کسی کے خلاف جھوٹا دعوی دائر کرے اور اپنے حریف کو نقصان پہنچانے کے لیے غلط بیانی سے کام لے اور اسے معلوم ہو کہ وہ اپنے دعوے میں حق بجانب نہیں ہے تو ایسی صورت میں جھوٹے دعویدار کو قید کی سزا دی جاتی ہے‘۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی بتایا کہ’ دعوے کے حق میں جن باتوں کا تذکرہ کیا گیا وہ درست نہیں تھیں جبکہ ولید الدواس نے بھی ان کی تردید کی تھی۔‘   

شیئر: