Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی کمبل کا استعمال اور ازدواجی مسائل میں کیا تعلق؟

ماہرین کے مطابق متاثرہ فریق دوسرے فریق کو خود غرض سمجھنے لگتا ہے (فوٹو: فری پک)
انسانی نفسیات اور نیند کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک کمبل میں سونے سے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو نیند کے مسائل درپیش رہتے ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ 92 فیصد سے 98 فیصد افراد کے جسم کو مختلف قسم کے درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اردو نیوز کا فیس بک پیج لائک کریں

’اگر میاں بیوی ایک کمبل میں سوتے ہیں تو دونوں میں سے ایک کمبل اوڑھ کر بہترین اور گہری نیند سو رہا ہوگا جبکہ دوسرا اچھی نیند سے محروم رہے گا۔‘
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اگر معاملہ اسی طرح چلتا رہے تو یہ بات دونوں کی ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثرانداز ہونے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔‘
اس صورت حال میں متاثرہ فریق دوسرے فریق کو خود غرض سمجھنے لگتا ہے اور اس طرح ازدواجی زندگی سے سکون غائب ہونے لگتا ہے۔

اردو نیوز کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں

ماہرین نے کہا ہے کہ ’ایک ڈبل کمبل استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ دو سنگل کمبل استعمال کیے جائیں۔‘ 

شیئر: