Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں نئے سعودی سفیر نے اسناد پیش کر دیں

’انڈین صدر نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
انڈیا میں متعین نئے سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی نے صدر دروپادی مرموکو سفارتی اسناد پیش کردی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسناد سفارتکاری میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف صدردروپادی مرمو کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی شامل ہے۔
اس موقع پر انڈین صدر نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی ہے۔
نئے سعودی سفیر نے یقین دلایا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام اور وسعت کے لیے کام کریں گے۔
 

شیئر: