Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں سونے کی دکانوں میں تفتیشی کارروائی

’42 دکانوں کے متعلق معلومات اور کام کرنے والے کارکنوں کے کوائف اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
نجران میں وزارت تجارت کے دفتر نے سونے کی دکانوں میں تفتیشی کارروائی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تفتیش کا مقصد ضابطوں کی نگرانی اور عملدرآمد ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام دکانوں میں صارفین کے حقوق اور شکایات کے لیے کوڈ  کے سٹیکر چسپاں کردیئے گئے ہیں‘۔
’تفتیشی کارروائی کے دوران 42 دکانوں کے متعلق معلومات اور کام کرنے والے کارکنوں کے کوائف اپ ڈیٹ کئے گئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’شہر میں دو دکانوں میں ضابطوں کی خلاف ورزی ہو رہی تھی جس پر تحریری نوٹس دیئے گئے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام دکانوں میں صارفین کے حقوق کی یقین دہانی کے لیے کوڈ چسپاں ہیں جنہیں سکین کرکے صارفین اپنے حقوق کی جان کاری کرسکتے ہیں‘۔
 

شیئر: