Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پرانے موبائل اورکمپیوٹرز کی ری کنڈیشنگ مہم

قدیم موبائل ودیگراشیا کو درست کرکے مستحق افراد کو عطیہ کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے پرانے موبائل اورڈیجیٹل آلات کی ری سائیکلنگ اورری کنڈیشننگ کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہم  کے پہلے مرحلہ میں پرانے موبائل فونز ، لیپ ٹاپس ، ڈیسک ٹاپ اورٹیلی فون سیٹس جو ناقابل استعمال ہوگئے ہیں انہیں درست کرکے مستحق افراد کو عیطہ کیاجائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق کمیونیکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پرمزید کہا گیا ہے کہ کمیشن اور قومی مرکز برائے ری سائیکنگ کے تعاون سے مہم لانچ کی گئی ہے۔
مہم کا آغاز رواں ماہ سے کیا جارہا ہے جبکہ پہلے مرحلہ میں  نجی تجارتی شعبے سے مذکورہ پرانی اشیا وصول کی جائیں گی  دوسرا مرحلہ انفرادی طورپر اکتوبرسے شروع کیاجائے گا جو دسمبر2022 تک جاری رہے گا اس دوران عام لوگوں  سے اشیا وصول کی جائیں گی جن  میں پرانے فونز، موبائل فونز ، موڈم ، پرنٹرز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اورلیپ ٹاپس شامل ہیں۔
مہم کے دوران موصول ہونے والی مذکورہ بالاایسی اشیا جنہیں درست کرنا ممکن ہوگا انہیں  بہتر کرکے ضرورت مند افراد کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ان سے مستفیض ہوسکیں۔
ایسی اشیا جو کسی طرح بھی استعمال کے قابل نہیں ہوں گی انہیں درست طریقے سے تلف کردیاجائے گا تاکہ موحول کو آلودگی سے محفوظ رکھاجاسکے۔

شیئر: