انڈیا کے بزنس مین گوتم ادانی ایشیا کے سب سے امیر شخص؟
انڈیا میں زیادہ پیسوں کے مقابلے میں گوتم ادانی کو مکیش امبانی کا حریف مانا جاتا ہے (فوٹو: روئٹرز)
انڈیا کے کھرب پتی بزنس مین گوتم ادانی دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق گوتم ادانی ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور فرانسیسی بزنس مین برنارڈ ارناؤلٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد برنارڈ ارناؤلٹ دوبارہ دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔
گوتم ادانی کے پاس دولت 152 بلین روپے ہے جس کے بعد وہ ایشیا کے سب سے امیر شخص بن چکے ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ ماہ اگست میں بھی گوتم ادانی نے جیف بیزوس اور برنارڈ ارناؤلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
گوتم ادانی انڈیا سے سب سے امیر شخص ہیں جو سات بڑی کمپنیوں کے مالک ہیں جن میں ادانی انٹرپرائزز، ادانی گرین انیرجی، ادانی پورٹس، ادانی ٹرانمیشن، ادانی ٹوٹل گیس، ادانی پاور اور ادانی ولمار شامل ہیں۔
انڈیا میں زیادہ پیسوں کے مقابلے میں گوتم ادانی کو مکیش امبانی کا حریف مانا جاتا ہے تاہم مکیش امبانی بھی دنیا کے دس امیر ترین افراد کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔
فوربس کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے مالک ایلون مسک دنیا کے سب سے امیر شخص ہیں جن کی کل آمدن 273.5 بلین روپے ہے، جس کے بعد برنارڈ ارناؤلٹ کا نمبر ہے جن کے پاس 154 بلین روپے ہیں۔
انڈیا کے گوتم ادانی کا 152 کروڑ کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ ایمازون کے مالک جیف بیزوز 149 بلین روپے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔