سعودی عرب کے جازان ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت گرلز ویلفیئر انسٹیٹیوشن (حراستی مرکز) سے فرار ہونے والی دو لڑکیوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جو کہ کئی دن سے لاپتہ تھیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سکیورٹی فورس کی ٹیمیں گرلز ویلفیئر انسٹی ٹیوشن سے فرار ہونے والی لڑکیوں کو تلاش کر رہی تھیں۔ دونوں کو جازان ریجن کے ایک گاؤں میں ایک وین سے پکڑا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ گرلز ویلفیئر انسٹی ٹیوشن سے فرار ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 15 برس ہیں۔ دونوں کو ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔