جازان کے حراستی مرکز سے دو لڑکیاں فرار ہوگئیں
’لڑکیوں کی عمر 15 سال سے کم ہے جبکہ وہ پرسوں رات کو مرکز سے فرار ہوگئی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت سماجی فروغ نے کہا ہے کہ جازان ریجن میں قائم حراستی مرکز سے دولڑکیاں فرار ہوگئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مفرور لڑکیاں ایک کیس کے سلسلے میں مذکورہ مرکز میں زیر حراست تھیں۔
وزارت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’لڑکیوں کے فرار ہونے کی اطلاع تمام متعلقہ اداروں کودی گئی ہے‘۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’مفرور لڑکیوں کی عمر 15 سال سے کم ہے جبکہ وہ پرسوں رات کو مرکز سے فرار ہوگئی ہیں‘۔