المجاردہ میں دو ٹرکوں کے درمیان حادثہ، روڈ 6 گھنٹے کے لیے بند
’روڈ سیکیورٹی فورس نے فوری طور پرٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھول دیا‘ ( فوٹو: سبق)
العرضیات، المجاردہ ہائی وے پر دو ٹرکوں کے درمیان حادثے کے باعث ٹریفک 6 گھنٹے کے لیے معطل ہوگئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ روڈ سیکیورٹی فورس نے فوری طور پرٹریفک کے لیے متبادل راستہ کھول دیا۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’حادثہ اتوار کی شب شام 6 بجے کے قریب ہوا ہے جس کے باعث روڈ مکمل طور پر بند ہوگئی‘۔
واضح رہے کہ العرضیات، المجاردہ روڈ مکہ مکرمہ اور باحہ ریجن کو عسیر ریجن سے جوڑتی ہے۔
محکمہ ٹریفک سمیت مختلف امدادی ادارے راستہ کھولنے میں مصروف رہے جبکہ ٹریفک کا ازدحام دو کلو میٹر تک پہنچ گیا۔