سعودی عرب کی کمشنری القطیف کے ایک محلے میں گھر کی چھت گرنے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع قطیف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایک ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ملبہ ہٹانے پر ایک لاش ملی ہے,
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام نے لاش ملنے کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔