Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے خلاف واٹس ایپ گروپ میں ’نازیبا میسج‘، سرکاری افسر برطرف

صاحب گُل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وٹس ایپ گروپ میں عمران خان سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے (فائل فوٹو: پی ٹی آئی ٹوئٹر)
واٹس ایپ گروپ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گُل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک وٹس ایپ گروپ میں عمران خان اور ان کے اہل خانہ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’گریٖڈ 20 کے افسر صاحب گُل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔‘
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈی جی پروونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی صاحب گُل کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب عہدے سے ہٹائے جانے ہونے والے ڈاکٹر صاحب گل نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے کوئی میسج کیا نہ ہی عمران خان کا ذکر کیا، اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لے آئے۔‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’میں نے غیر قانونی مطالبات نہیں مانے اس لیے مجھے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔‘
’مجھ پر میرٹ کے برعکس بھرتیوں اور تبادلوں کے لیے زور دیا جا رہا تھا جو میں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔‘
ڈاکٹر صاحب گل نے مزید بتایا کہ ’میں محکمہ صحت کے اعلامیے کے خلاف عدالت جاؤں گا اور میں اپنے حق کے لیے لڑوں گا۔‘

شیئر: