انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بین الاقوامی کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز یعنی کھیل کے ضوابط میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سات نئے قوانین متعارف کروائے ہیں۔
منگل کے روز آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر نئے اور تبدیل شدہ قوانین کی فہرست جاری کی ہے جو یکم اکتوبر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں نافذالعمل ہوں گے۔
آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
مزید پڑھیں
-
نہیں جانتا اُروشی روٹیلا کون ہیں، میرا کرکٹ پر فوکس ہے: نسیم شاہNode ID: 699711
آئی سی سی کے نئے قانون کے تحت اب کیچ آؤٹ ہونے کے بعد نان سٹرائیکر کھلاڑی یعنی بولر کی سائیڈ پر کھڑا ہوا بیٹر کراسنگ نہیں کر سکے گا۔
آؤٹ بالخصوص کیچ آؤٹ ہونے کے بعد نیا کھلاڑی ہی آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کی جگہ لے گا اور نان سٹرائیکر کراس کر کے نہیں کھیل پائے گا۔
کورونا وائرس کی وبا کے دوران آئی سی سی نے بولرز اور فیلڈرز کو تھوک لگا کر گیند چمکانے سے روک دیا تھا تاہم یہ پابندی برقرار رکھتے ہوئے اب کوئی بھی بولر یا فیلڈر گیند پر تھوک نہیں لگا سکے گا۔
آئی سی سی نے نئے آنے والے بیٹر کے آنے کا وقت تین منٹ سے کم کر کے دو منٹ کر دیا ہے، لہٰذا اب ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کی جگہ نئے کھلاڑی کو کریز پر دو منٹ کے دورانیے میں پہنچنا ہوگا، تاہم ٹی20 میں یہ دورانیہ 90 سیکنڈز کا ہوگا۔
اگر نیا بیٹر مقررہ وقت سے لیٹ ہوگا تو فیلڈنگ کرنے والے ٹیم کا کپتان اسے ’ٹائم آؤٹ‘ قانون کے تحت آؤٹ کرنے کا مجاز ہوگا۔
ICC new rule - a new batter coming in after a wicket falls will need be to ready to face the ball with 2 minutes in Tests and ODIs and within 90 seconds in T20is.
— Mufaddal Vohra (@mufaddal_vohra) September 20, 2022
آئی سی سی کے نئے قانون کے تحت اب کسی بھی بیٹر کے لیے ضروری ہے کہ وہ شاٹ کھیلتے وقت پچ پر ہی رہے اور اگر بولر کی گیند پچ سے باہر گرتی ہے تو بیٹر کے بلے یا جسم کا کچھ حصہ پچ پرہونا لازم ہوگا۔
اگر بیٹر پچ کے باہر جا کر شاٹ کھیلے گا تو اسے ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا اور پِچ سے باہر گرنے والی گیند کو نو بال قرار دیا جائے گا۔
نئے قانون کے تحت بولر کی جانب سے گیند کرواتے وقت فیلڈر اگر کوئی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کرتا ہے تو امپائر بیٹنگ ٹیم کو 5 رنز کی پینلٹی دے گا تاہم اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جائے گا۔
بولر کی جانب سے نان سٹرائیکر یعنی بولنگ سائیڈ پر کھڑے ہوئے بیٹر کو رن آؤٹ کیا جانا اب باقاعدہ رن آؤٹ مانا جائے گا۔ اس سے قبل یہ قانون ’منکڈ‘ کہلاتا تھا تاہم آئی سی سی نے اسے تبدیل کر کے عام رن آؤٹ کی اصطلاح میں شامل کر دیا ہے۔
