پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انڈین اداکارہ کے بارے میں کہا ہے کہ ’وہ نہیں جانتے کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں، فی الحال ان کا کرکٹ پر فوکس ہے اور صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔‘
سنیچر کو دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ’لوگ اس طرح کی ویڈیوز وغیرہ بناتے رہتے ہیں۔ مجھے نہیں پتا کہ ایسا کیا ہوا اور کیا نہیں۔‘
مزید پڑھیں
واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ اور انڈین اداکارہ اُروشی روٹیلا کے وائرل ہونے والے ایڈیٹڈ ویڈیو کلپ پر متعدد ٹوئٹر ٹرینڈز بنے اور بے شمار تبصرے کیے کیے جا رہے ہیں۔
اُروشی روٹیلا نے اپنی اور نسیم شاہ کی ایڈیٹڈ ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔
اُروشی کا نام سن کا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آنے کی کیا وجہ ہے کیا کرکٹ کے بعد شوبز کی طرف جانا ہے؟ اس سوال پر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ’مسکراہٹ تو آپ کے سوال پر آرہی ہے، مجھے نہیں پتا کہ اُروشی کون ہیں اور کوئی ایسا پلان نہیں ہے صرف کرکٹ پر فوکس ہے۔‘
نسیم شاہ سے پوچھا گیا کہ اُروشی روٹیلا آپ کے لیے میچ دیکھنے آتی ہیں، اس پر کیا کہیں گے؟
انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے ایسا کچھ بھی نہیں پتا، میں میچ کھیلتا ہوں۔ لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں لیکن مجھے ایسا آئیڈیا نہیں ہے۔‘
نسیم شاہ کی جانب سے اُروشی روٹیلا کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ایک بار پھر شوبز اور کرکٹ شائقین میں بحث شروع ہوگئی ہے جبکہ کچھ صارفین نے ان کی بات پر یقین کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ٹوئٹر ہینڈل نیوٹنز ایپل پر نسیم شاہ کا ویڈیو کپل شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’بھائی شریف بندہ ہے، وہ نہیں جانتے کہ اُروشی روٹیلا کون ہیں، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سوچیں گے۔‘
مناہل نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُروشی بیسٹی اب آپ پیچھے ہٹ جاؤ۔‘
سوشل میڈیا صارف بیئنگ احمد نے لکھا کہ ’نسیم شاہ کو مشہور اداکاراؤں کا نام نہیں پتا آپ ان سے اُروشی روٹیلا کے بارے امید کر رہے ہیں؟‘
بدھ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف میچ کے بعد انڈین ٹی وی اداکارہ سُربھی جیوتی نے بھی نسیم شاہ کی تعریف میں ٹویٹ کی تھی۔
Pakistan has definitely got a gem...#NaseemShah #AsiaCup2022
— Surbhi Jyoti (@SurbhiJtweets) September 7, 2022