پروفیسر خلود المانع آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی ماہر
پروفیسر خلود المانع آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی ماہر
منگل 20 ستمبر 2022 18:13
سعودی خاتون پروفیسر خلود المانع انٹرپرینیورشپ، کسی کاروبار کے سٹارٹ اپس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کے ماہر ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق پروفیسر خلود سعودی عرب میں کے ایم ٹیکنالوجی کمپنی کی بانی اور مالک ہیں،یہ ایک ایسی کمپنی ہے جو ڈیجیٹل سلوشنز، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سمارٹ سٹیز کےعلاوہ ورچوئل اور رئیلٹی میں مہارت رکھتی ہے۔
کیلیفورنیا کی سلیکن ویلی کی سافٹ ویئر کمپنی اینگاٹی کے مطابق خلود المانع کو 2022 کے لیے مصنوعی ذہانت میں عالمی سوچ رکھنے والے 50 رہنماؤں میں شامل کیا گیا ہے۔
وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں سب سے طاقتور روبوٹکس اور آٹومیشن میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔
ہسپانوی شہر بارسلونا میں جنوری 2022 میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانفرنس میں پروفیسر خلود المانع نے شرکت کی۔
اسے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کا سب سے بااثر ایونٹ سمجھا جاتا ہے اس میں خلود المانع کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ماہر دنیا بھر کی 32 اہم ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر رہیں۔
خلود المانع کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ انوویشن اینڈ ریسرچ کی سعودی ایسوسی ایشن کی بانی رکن بھی ہیں۔