انگلینڈ نے پاکستان کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں 6 شکست دے دی۔
سات ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہNode ID: 702491
پاکستان کی ہار کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹیم کی بیٹنگ پر تنقید کی جارہی ہے۔ حیدر علی اور ٹی20 ڈیبیو کرنے والے شان مسعود بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے۔
صارفین اس ہار کے لیے پاکستان کے مڈل آرڈر کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے۔ پاکستانی بیٹرز میں سے حیدر علی نے 11، شان مسعود نے 7، محمد نواز نے 4 اور خوش دل شاہ نے 5 رنز بنائے۔
Middle order kab theek hoga#PAKvsEng pic.twitter.com/YgwecICQVu
— Zohaib khan (@Zohaibahmad456) September 20, 2022
ایک بار پھر کرکٹ شائقین نے بابر اعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپننگ کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں اور شان مسعود کو محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنے دیں۔
کرکٹ تجزیہ کار عالیہ رشید نے شان مسعود اور حیدر علی پر ہونے والی تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک میچ کی کارکردگی پر پلیئرز کا مذاق مت بنائیں۔ شان اور حیدر کو تمام سات میچز ملنے چاہییں۔‘
Aik Match ki performance per players ko ridicule mat karain. Shan or Haider ko tamam 7 matches milnay chahyey. #PAKvsEng
— Aalia Rasheed (@aaliaaaliya) September 20, 2022
ایک میچ پاکستان کے شہر کراچی میں چل رہا تھا تو دوسرا موہالی میں انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔
آسٹریلیا نے انڈیا کو یہ ٹی20 میچ چار وکٹوں سے ہرایا اور 208 رنز کا ہدف 20 اوور میں حاصل کرلیا۔
دونوں میچوں میں مماثلت یہ تھی کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں نے اپنا ہدف 20 ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کیا۔
Australia won the game with 4 balls left vs India.
England won the game with 4 balls left vs Pakistan.— Johns. (@CricCrazyJohns) September 20, 2022
پاکستانی شائقین انڈیا کی ہار پر بھی طنزومزاح سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔
عثمان احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’اتنا افسوس اپنی ہار کا نہیں ہے جتنی خوشی انڈیا کے ہارنے پر ہوئی ہے۔‘
Itna afsos apni haar ka ni hai, jitni khushi #india ka harne ki hoi hai #PAKvsEng#INDvsAUS
— Usman Ahmed (@UsmanAh07481586) September 20, 2022
انڈیا کی ہار پر خوشیاں منانے والے صارفین کو بھی سوشل میڈیا پر جواب ملتا رہا۔ رافعہ مرزا نے لکھا کہ ’اصل لیجنڈ تو وہ لوگ ہیں جو اپنی ٹیم کی ہار کو سنجیدہ لینے کے بجائے پڑوسیوں کی ہار پر ناچ رہے ہیں۔‘
Asal legend tou woh log hain jo aaj apni team ki haar ko serious lene k bajaye se neighbours ki haar per naach rahay hain :D#PakistanCricket #INDvsAUS #PAKvsEng #EngvsPak #AusvsInd #QueenElizabethII
— Rafia Mirza (@RafiaMirza7) September 20, 2022
محمود المعصوم نامی صارف نے پاکستان اور انڈیا کی شکست پر سنجیدہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں ٹیموں کا اپنے گراؤنڈز میں ہار جانا ایشیائی کرکٹ کے لیے اچھی نشانی نہیں۔‘
India & Pakistan both lost at their own field by non-asian countries, bad sign for asian cricket. #INDvsAUS #PAKvsEng
— Mahmudul Masum (@Masum13mahmudul) September 20, 2022