Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہلال احمر کی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کےلیے کوششیں تیز

سندھ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر بھیجا جارہا ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات ہلال احمر نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
 مزید امدادی سامان اور کھانے پینے کی اشیا پاکستان پہنچانے کے لیے فضائی پل قائم ہے۔ خصوصا سندھ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان ہنگامی بنیادوں پر بھیجا جارہا ہے۔
متحدہ  عرب امارات کی سرکاری ایجنسی وام کے  مطابق لاجسٹک چیلنجوں کے باوجود انتہائی متاثرہ علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

اماراتی ہلال احمر کا وفد سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے(فوٹو امارات الیوم)

اماراتی ہلال احمر کا وفد سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہے جہاں وہ کراچی میں متعلقہ حکام کے تعاون سے امدادی کام کررہا ہے۔ 
ہلال احمر کے تحت متاثرین کی ہنگامی ضروریات پوری کرنے کے لیے کئی محاذوں پر کام کیے جا رہے ہیں۔ متاثرین کے لیے کیمپ لگائے گئے ہیں اور انہیں کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔  
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ’ کئی خاندان سیلاب کے باعث راتوں رات بے گھر ہوگئے۔ وہ انتہائی مشکل انسانی حالات سے ان دنوں دوچار ہیں۔ معمول کی زندگی کی بحالی میں وقت بھی لگے گا اور اس کے لیے محنت بھی کرنا ہوگی‘۔ 

شیئر: