Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ماں باپ آپ کی کامیابی کی دعا اور آپ آئمہ بیگ پر ٹویٹ کررہے ہیں‘

آئمہ بیگ نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی ہے۔ (تصویر: آئمہ بیگ/فیس بک)
پاکستانی گلوکار آئمہ بیگ کا نام سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے ٹرینڈ کررہا ہے جس کی وجہ برطانوی ماڈل طلولہ مایر کے الزامات ہیں۔
کچھ دن پہلے طلولہ مایر نے پاکستانی گلوکارہ پر الزام عائد کیا تھا کہ آئمہ بیگ کے تعلقات ان کے سابق بوائے فرینڈ برطانوی فلمساز قیس احمد سے ہیں اور پاکستانی گلوکارہ اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دے رہی ہیں۔
خیال رہے کہ آئمہ بیگ کی شہباز شگری سے گزشتہ برس منگنی ہوئی تھی لیکن اب ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
قیس احمد نے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے برطانوی ماڈل طلولہ مایر کے الزامات کی تردید کردی ہے اور ان پر پیسے مانگنے کا الزام بھی لگایا ہے۔
اب ایسا لگ رہا ہے جیسے سوشل میڈیا صارفین کا بھی اس تنازع سے دل بھر گیا ہے۔
رضا احمد نامی ایک صارف نے کہا کہ ’میں نے اندازہ لگایا ہے کہ آئمہ بیگ کے معاملے پر میری کوئی رائے نہیں۔‘
انہوں نے پوچھا ’کیا یہ طبعیت میں ٹھہراؤ یا بڑھاپے کی نشانی ہے؟‘
رمیزا نامی ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے اپنے شوہر سے پوچھا کہ کیا وہ آئمہ بیگ کے سکینڈل کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور انہوں نے نفی میں جواب دیا۔
رمیزا نے مزیر لکھا کہ ’میں شاید ان (شوہر) کی طرح جینے کی کوشش کروں گی۔‘
ایک اور صارف نے لکھا ’آپ کے ماں باپ آپ کی کامیابی کی دعا کر رہے ہیں اور آپ آئمہ بیگ سے متعلق ٹویٹ کررہے ہیں۔ جائیں اور اپنا کام کریں۔‘
آئمہ بیگ نے اس معاملے پر جاری اپنے ایک طویل بیان میں تمام الزامات کی تردید کردی ہے۔

شیئر: