پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ون ڈے اور ٹی20 ٹیم کے مستقل رُکن ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حارث رؤف اس وقت دنیا کے ٹی20 سپیلشٹ بولرز میں شمار کیے جارہے ہیں جو ڈیتھ اوورز میں مزید خطرناک ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
افتخار احمد پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ کیوں؟Node ID: 702746
اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبے بی ایس آئی ٹی میں پڑھنے والے حارث رؤف کی قسمت کا ستارہ تب جاگا جب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے ان کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں منتخب ہوگئے۔
اس کے بعد سے حارث رؤف نے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔
نہ صرف پی ایس ایل بلکہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں بھی حارث رؤف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
حارث رؤف کے کیریئر کا سنہری موقع وہ تھا جب انہوں نے بی بی ایل میں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میلبرن سٹارز کی طرف سے ہیٹ ٹرک کی تھی جس کے چند ہی روز بعد انہیں پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
حارث رؤف نے پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی جانب سے 40 میچز میں 47 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
پی ایس ایل میں حارث رؤٖف کے کیریئر کی بہترین کارکردگی کراچی کنگز کی خلاف سامنے آئی تھی جب انہوں نے 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

28 سالہ حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے 24 جنوری 2020 کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میچ سے ڈیبیو کیا تھا۔
ٹی20 کیریئر میں حارث رؤف نے 45 میچز میں 56 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
دوسری جانب 30 اکتوبر 2020 کو راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف نے پاکستان کی جانب سے 15 ون ڈے میچز میں 29 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔
حارث رؤف کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ کے بعد ریحان الحق لکھتے ہیں کہ ’میں نے حالیہ دنوں میں بہترین ڈیتھ اوورز دیکھے ہیں، سلام ہے حارث رؤف کو۔‘
One of the most outstanding death overs I have seen in a while. Take a bow Haris Rauf.
— Rehan Ulhaq (@Rehan_ulhaq) September 25, 2022
روحا ندیم نے لکھا ہے کہ ’حارث رؤف ورلڈ کپ میں شیر ہوگا، اس کے پاس رفتار ہے، انہیں باؤنس ملتا ہے، لائن اور لینتھ ٹھیک ہے، ڈیتھ اوورز میں ان کا اثر شاندار ہے اور ان کا بی بی ایل کا تجربہ بہت انمول ہوگا۔‘
Haris Rauf will be a lion at the WC. He has the pace, he gets the bounce, his lengths have tightened, his death overs impact is brilliant + his BBL experience will be invaluable. Get behind this!!
— Roha Nadeem (@RohaNadym) September 25, 2022
ابوبکر فاروق کہتے ہیں کہ ’شکریہ حارث رؤف، شکریہ لاہور قلندرز۔‘
Thank You Haris Rauf ... Thank you Lahore Qalandars pic.twitter.com/j3xkeV0knn
— M Abu Bakar Farooq Tarar (@abubakarSays_) September 25, 2022