سعودی عرب میں ریاض، قصیم روڈ پر پیر کو بس اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی سپیشل فورس نے ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ’ ریاض قصیم روڈ پر بس اور ٹرک میں ٹکر کے باعث دو افراد زخمی ہوئے، انہیں معمولی زخم آئے۔ علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔‘
علاوہ ازیں پیرکی صبح قصیم حائل روڈ پرآئل ٹینکر الٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ شہری دفاع نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔
شہری دفاع نے آئل ٹینکر کو جس کا سامنے والا حصہ ٹوٹ گیا تھا بڑی کرین کے ذریعے سڑک سے ہٹوایا۔ امدادی کارروائیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ہیں۔