Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران، عسیر روڈ پر ٹریفک حادثہ، 2 خواتین ٹیچر اور انڈین ڈرائیور ہلاک

محکمہ ٹریفک نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں نجران عسیر روڈ پر ٹریفک حاادثے میں دو خواتین ٹیچر اور انڈین ڈرائیور ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کی امدادی ٹیم اطلاع پر جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد نجران کے کنگ خالد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے میں دو خواتین ٹیچر موقع پر ہلاک ہوئی ہیں، ان کی نعشیں ہسپتال کے سردخانے میں رکھی گئی ہیں۔

حادثے میں چار خواتین ٹیچر زخمی بھی ہوئی ہیں(فوٹو اخبار 24)

محکمہ ٹریفک نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
تواصل ویب سائٹ کے مطابق حادثے میں چار خواتین ٹیچر زخمی ہوئی ہیں جبکہ زخمی انڈین ڈرائیور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
  حادثہ نجران عسیر روڈ پر بئرعسکر تحصیل میں گاڑی میں ٹکر اور الٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ 

شیئر: