Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ سے جرمن سفیر کی ملاقات

انسانی حقوق اور ان کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی سربراہ ڈاکٹرعلا بنت مزید التویجری سے پیر کو کمیشن کے دفتر میں مملکت میں جرمن سفیر نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر کمیشن کے نائب سربراہ عبدالعزیز الخیال سمیت متعدد عہدیدار موجود تھے۔ 

سعودی وژن 2030 کے تناظر می انسانی حقوق کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون اور باہمی تعلقات خصوصا انسانی حقوق اور ان کے فروغ کے طریقوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹرعلا بنت مزید التویجری نے جرمن سفیر کو بتایا کہ’ سعودی قیادت انسانی حقوق کے تحفظ  کے حوالے سے کیا کچھ کررہی ہے اور سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مملکت میں انسانی حقوق پر کیا کچھ کام ہوا ہے‘۔ 

شیئر: