Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کی پیشکش کرنے والا پہلا ہوٹل

چارجنگ سٹیشن حکومت کی الیکٹرک کار انڈسٹری کی سپورٹ کے مطابق ہے(فائل فوٹو عرب نیوز)
گلوبل ہاسپیٹلٹی برانڈ فوکو کا دعویٰ ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کی پیشکش کرنے والا پہلا ہوٹل بن گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فوکو ریاض جو کہ انٹر کانٹینینٹل ہوٹلز گروپ کی ملکیت اور اس کے زیر انتظام ہے، نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس نے ماحول کے تحفظ اور اپنے نئے انیشیٹوز کے سلسلے کے حصے کے طور پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کا آغاز کیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ’اس نئے چارجنگ سٹیشن کی تنصیب سعودی حکومت کی الیکٹرک کار انڈسٹری کی سپورٹ اور ترقی کی سمت کے مطابق ہے۔‘
انٹر کانٹینینٹل ہوٹلز گروپ کے علاقائی جنرل منیجر اور فوکو ریاض کے جنرل منیجر مارک ایلاف نے کہا کہ ’وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ووکو کا مقصد مملکت میں پائیدار سیاحت کے لیے سرکردہ منزل بننا ہے کیونکہ مملکت کا مقصد 2060 تک صفر کاربن غیر جانبداری تک پہنچنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ماحول کے لیے فوکو کی کیئر ایسی ہے جیسے مہمانوں کو بائیوڈی گریڈیبل شیشوں اور کپوں میں مشروبات اور کافی پیش کرنا یا انہیں توانائی سے بھرپور ہوا دار شاور ہیڈز کے نیچے تروتازہ اور نہانے کا موقع فراہم کرنا۔‘
سعودی وزارت برائے سرمایہ کاری نے مئی کے شروع میں سعودی عرب میں لوسیڈ موٹرز الیکٹرک گاڑیوں کی فیکٹری بنانے کے لیے 12.3 بلین ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت ایک لاکھ 55 ہزار کاروں کی ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کے آغاز کے ساتھ ووکو نے کہا کہ وہ ایک ماحول دوست ہوٹل بننے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتا ہے جو ماحولیاتی پائیداری کے طریقوں کو لاگو کرتا، توانائی کی بچت، ہیٹنگ، کولنگ، روشنی اور پانی کے استعمال کے نظام کو معقول بناتا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’مجموعی مقصد قدرتی وسائل جیسے ماحول اور مٹی کی حفاظت کے ذریعے انسانی بہبود کو بہتر اور زندگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔‘
سعودی وزارت توانائی نے اگست میں دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام قانون سازی اور تکنیکی پہلوؤں کو مکمل کیا تھا۔
ریگولیٹری ٹیم جس میں وزارت بلدیات اور دیہی امور، وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، وزارت تجارت، سعودی الیکٹرسٹی کمپنی اور کنگ عبداللہ پیٹرولیم سٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر شامل ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سرمایہ کار الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کی تعمیل کرتے ہیں۔

شیئر: