Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مقامی مارکیٹ میں جو کی قیمت میں کمی

’50 کلو کی بوری جو پہلے 84 ریال میں فروخت ہوتی تھی اس میں 4 ریال کی کمی ہوگئی ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی مقامی مارکیٹ میں جو کی قیمت میں کافی عرصے کے بعد کمی دیکھی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مہنگائی کی لہر کے بعد جہاں دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں وہاں جو کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا تھا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ ’جو کی 50 کلو کی بوری جو پہلے 84 ریال میں فروخت ہوتی تھی اس میں 4 ریال کی کمی ہوگئی ہے‘۔
جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ ’عالمی مارکیٹ میں مہنگائی کی وجہ سے جو کی درآمد کی لاگت میں اضافہ ہوگیا تھا‘۔
صارفین نے کہا ہے کہ ’جو کی کوالٹی کے حساب سے 50 کلو کی بوری جو 83.75 ریال تھی اب 79 ریال ہوگئی ہے جبکہ دوسری کوالٹی جو 67 ریال بوری تھی اب 63.94 ریال ہوگئی ہے‘۔
جو کی قیمت میں کمی کے بعد امید کی جاتی ہے کہ مویشی کی قیمتیں بھی کم ہونا شروع ہوں گی۔

شیئر: