Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دادی کی لاش فریج میں چھپانے پر پوتا گرفتار

’جب گھر کی تلاشی لی گئی تو فریج میں دادی کی لاش برآمد ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
رابغ پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر فریج میں رکھی گئی خاتون کی لاش برآمد کی ہے جبکہ ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص 41 سالہ شہری ہے جبکہ فریج سے برآمد ہونے والی لاش اس کی دادی کی ہے۔
تفصیلات سے معلوم ہوا ہے کہ عزیز و اقارب دادی کی خیریت معلوم کرنے کے لیے ایک عرصے سے فون کرتے رہے جبکہ پوتا انہیں کہتا کہ وہ سو رہی ہیں۔
جب یہ معاملہ طول پکڑ گیا تو رشتہ داروں کو شک ہوا کہ معاملہ گڑ بڑ ہے۔ اس پر ایک شخص نے فیصلہ کیا کہ وہ خود گھر جاکر دادی کی خیریت معلوم کرے گا‘۔
گھر پہنچنے پر اس نے دروازہ بجایا اور کافی دیر تک انتظار کیا مگر کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔تب اس نے پولیس کو فون کردیا اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔
پولیس کے افراد جب دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے تو پوتا وہاں موجود تھا۔ جب گھر کی تلاشی لی گئی تو فریج میں دادی کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے شہری کو گرفتار کیا ہے جبکہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شیئر: