سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر’ گاڑی کے نیچے لڑکی کے کچلے جانے‘ کی وائرل وڈیو کی حقیقت سامنےآئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق عسیر پولیس نے بتایا کہ ’حقیقت وہ نہیں ہے جو وڈیو کے ہیش ٹیگ میں ظاہر کی گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ حقیقت یہ ہے کہ ایک لڑکا اور لڑکی سماجی آداب کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ وڈیو میں شناخت کے بعد دونوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی گئی تھی‘۔
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے سماجی آداب کی خلاف ورزی پر ردعمل کے لیے ہیش ٹیگ جاری کیا جس کا عنوان کا ’ابہا میں لڑکی گاڑی کے نیچے کچلی گئی‘ تھا۔ ان کا مقصد اس واقعہ پر ناراضی کا اظہار کرنا تھا۔
سوشل میڈیا پر ناراضی کے اظہار کے لیے ہیش ٹیگ کے ساتھ وڈیو شیئر کی گئی تھی۔