Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سوشل میڈیا کی وجہ سے نئی نسل سماجی تعلقات قائم نہیں کرسکتی‘

’سنہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل سوشل میڈیا اور فرضی دنیا کی عادی ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نفسیاتی ماہر ڈاکٹر ولید الزہرانی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے نئی نسل سماجی تعلقات بنانے سے قاصر ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سنہ 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل سوشل میڈیا اور فرضی دنیا کی عادی ہوگئی ہے‘۔
’اس کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ وہ لوگوں سے میل جول اور تعلقات بنانے میں مشکلات کا سامنا کر رہی ہے‘۔
’سوشل میڈیا کی وجہ سے یہ نسل کنارہ کشی، علیحدگی، تنہائی پسندی اور خاموشی کو زیادہ پسند کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’واٹس ایپ اور اس طرح کے سماجی رابطوں کی وجہ سے معاشرہ افراد میں دوری ہوگئی ہے جبکہ افراد خاندان کے درمیان تک میل ملاپ نہیں ہورہا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے علاوہ الیکٹرانک گیمز کی وجہ سے 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد میں مختلف نفسیاتی مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں‘۔

شیئر: