پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں ہونے والے پانچویں ٹی20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی ہے۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوررز میں 139 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان معین علی نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 36 رنز اور سیم کرن نے 17 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جب کہ شاداب خان، عامر جمال، محمد نواز، محمد وسیم اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی ٹیم 19 اوورز میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی دباؤ کا شکار نظر آئی اور دوسرے اوور میں بابر اعظم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں پے در پے گرنا شروع ہوئیں۔ صرف محمد رضوان دیر تک وکٹ پر جمے رہے اور وہ 46 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
میچ کے دوسرے ہی اوور میں بابر اعظم صرف نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ چھٹے اوور میں گری جب شان مسعود ڈیوڈ ولی کا شکار بن کر مارک وُڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شان مسعود نے سات رنز بنائے۔
پاکستان کا تیسرا نقصان آٹھویں اوور میں حیدر علی کی وکٹ کی صورت میں ہوا جب وہ چار رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری جب وہ ڈیوڈ ولی کی گیند پر ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 15 رنز بنائے۔
![](/sites/default/files/pictures/September/43881/2022/000_32kb6bb.jpg)
اس کے بعد آصف علی صرف پانچ رنز بنا کر مارک وُڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد نواز تھے جو رنز کا کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد شاداب خان بھی سات رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
18 ویں اوور میں محمد رضوان سیم کرن کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے۔ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
آج کے میچ میں ڈیبو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال 16ویں اوور میں 10 رنز بنا کر سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ 19ویں اوور میں گری جب حارث رؤف کرس وواکس کی گیند پر سیم کرن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف نے آٹھ رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ محمد نواز، محمد وسیم، شاداب خان، افتخار احمد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ کی بیٹنگ کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہیں تھا۔ انگلش اوپننگ بیٹر الیکس ہیلز پہلے ہی اوور میں محمد نواز کی گیند پر شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ فِل سالٹ حارث رؤٖف کی گیند پر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پانچویں اوور میں انگلینڈ کی تیسری وکٹ بین ڈکٹ کی گری جب وہ محمد وسیم کی گیند پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بین ڈکٹ نے 10 رنز سکور کیے۔
ہیری بروک نویں اوور میں شاداب خان کی گیند پر جبکہ ڈیوڈ ملان 36 رنز بنا کر 12 اوور میں افتخار احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 15ویں اوور میں گری جب سیم کرن عامر جمال کی ان کے کریئر کی دوسری ہی بال میں وہ محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد 19ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر کرس وواکس افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
![](/sites/default/files/pictures/September/43881/2022/000_32kb8a6_0.jpg)
انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ نے تین، ڈیوڈ ولی اور سیم کرن نے دو دو جبکہ کرس وواکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے پیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈر عامر جمال نے ڈیبو کیا۔
نسیم شاہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
A T20I debut for Aamir Jamal
He opens up about the moment he was informed that he will play his first match for Pakistan tonight #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/oEyeMK8Y9h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022