پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں لیگ سپنر عثمان قادر کی جگہ شاداب خان اور محمد حسنین کی جگہ نسیم شاہ کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب انگلیںڈ کی ٹیم میں اولی سٹون کی جگہ مارک وُڈ کی واپسی ہو سکتی ہے۔
لاہور میں ہونے والی تینوں ٹی20 میچز میں بھی انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیمز کے کپتان جو بٹلر کی شمولیت مشکوک ہے۔
لاہور میں میچ سے ایک روز قبل منگل کو تیز بارش ہوئی ہے جس کے بعد قذافی سٹیڈیم کو خشک کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم بدھ کو لاہور میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے۔
چوتھے ٹی20 میچ پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے ہرا دیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
اس سے پہلے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے ہرا دیا تھا، جس کے بعد سات ٹی20 میچز کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔
پاکستان ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد وسیم۔
خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹی20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔