انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز تازہ ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ٹی20 بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
ٹی20 کے بیٹرز کی لسٹ میں جنوبی افریقہ کے بیٹر ایڈن مارکرم کی جگہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے بیٹر سوریا کمار یادو نے لے لی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
لندن کے ہوٹل میں انڈین کرکٹر تانیہ بھاٹیہ کا سامان چوریNode ID: 704206
-
انگلینڈ نے پاکستان انڈیا ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کی پیش کش کردیNode ID: 704506
آئی سی سی کی رینکنگ کے مطابق ٹی20 بیٹرز کی لسٹ میں پہلے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان، دوسرے نمبر پر سوریا کمار یادو، تیسرے نمبر پر بابر اعظم، چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم، پانچویں نمبر پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، چھٹے نمبر پر انگلش بیٹر ڈیوڈ مالان، ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے، آٹھویں نمبر پر سری لنکا کے پاتھم نشانکا، نویں نمبر پر یو اے ای کے محمد وسیم جبکہ دسویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس موجود ہیں۔
آئی سی سی کی ٹی20 بولرز کی رینکنگ میں پہلے نمبرپر آسٹریلیا کے بولر جوش ہیزل وڈ، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، تیسرے نمبر پر انگلش لیگ سپنر عادل رشید، چوتھے نمبر پر افغانستان کے راشد خان جبکہ پانچویں نمبر پر سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا موجود ہیں۔
Mohammad Rizwan retains his No.1 spot
Suryakumar Yadav and Babar Azam are right behindThe latest @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Player Rankings
— ICC (@ICC) September 28, 2022