Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کے ہوٹل میں انڈین کرکٹر تانیہ بھاٹیہ کا سامان چوری

تانیہ بھٹ ان دنوں اپنی ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر لندن میں موجود ہیں (فائل فوٹو: آئی سی سی)
انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر تانیہ بھاٹیہ کا لندن کے ہوٹل میں سامان چوری ہوگیا۔
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تانیہ بھاٹیہ نے اپنی ٹویٹ میں قیمتی سامان کے چوری ہونے کی اطلاع دی۔
تانیہ بھاٹیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ’میریٹ ہوٹل لندن مائڈہ ویل کے منتظمین پر حیرت اور مایوسی ہورہی ہے، کوئی میرے ذاتی کمرے میں گھس گیا اور میرے پیسوں والے بیگ، کارڈز، گھڑیاں اور زیورات چوری کر کے لے گیا۔‘
اپنی دوسری ٹویٹ میں تانیہ بھاٹیہ نے کہا کہ ’میں امید کر رہی ہوں کہ اس معاملے کا حل اور تفتیش جلد ہوگی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ملحقہ ہوٹل میں سکیورٹی کا کم ہونا بہت حیران کن ہے۔‘
تانیہ بھاٹیہ کی ٹویٹس کے جواب میں ہوٹل کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انڈین ویمن کرکٹ ٹیم حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے دورے پر موجود ہے جہاں انھوں نے تین ون ڈے میچز کی سیریز میں انگلینڈ ویمن ٹیم کو کلین سویپ کیا ہے۔
چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی تانیہ بھاٹیہ انڈین ویمن ٹیم کی جانب سے دو ٹیسٹ، 19 ون ڈے اور 53 ٹی20 میچز کھیل چکی ہیں۔

شیئر: