سعودی عرب کے نئے وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان 2021 کے دوران مشرق وسطی کے طاقتور ترین ایگزیکٹیو سربراہوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق یوسف بن عبداللہ البنیان سابک کے ایگزیکٹیو چیئرمین اور مجلس انتظامیہ کے نائب سربراہ کے طور پر کام کرچکے ہیں۔
امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے 1987 میں اکنامکس میں گریجویشن کی۔ صنعتی انتظامیہ میں 1996 میں ماسٹرز کرچکے ہیں۔
البنیان سابک کے ہیڈکوارٹر ریاض میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔
امریکی ریاست ہیوسٹن میں سابک کے ڈائریکٹر جنرل رہے۔ سابک ا یشیا پیسفک کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر تین سال کام کیا۔
سابک کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے نائب برائے کیمیکل کے عہدے پر رہے جبکہ افرادی قوت کے ایگزیکٹیو سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
2015 میں سابک کے ایگزیکٹیو چیئرمین اوراس کی مجلس انتظامیہ کے ڈپٹی چیئرمین مقرر کیے گئے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا کونسل کی جو تشکیل نو کی ہے، اس کے مطابق وزیرتعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ کی جگہ یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان کو نیا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔