Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں سال رواں کے اختتام سے پہلے چار چھٹیاں ملیں گی

امارات میں 2 اور 3 دسمبر 2022 کو یوم وطنی پر عام تعطیل ہوگی( فائل فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں سرکاری اورنجی اداروں کے کارکنان کو سال رواں 2022 کےاختتام سے قبل مجموعی طور پر چار سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سنیچر 8 اکتوبر12 ربیع الاول کے موقع پر امارات کے سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز میں تعطیل ہوگی۔ سکول، کالج، یونیورسٹیاں، بینک، سٹاک مارکیٹ اور معاشی سرگرمیوں والے ادارے بند رہیں گے۔
تمام سرکاری اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں واداروں میں تنخواہ کے ساتھ تمام ملازمین کو چھٹی ملے گی۔
سرکاری تعطیلات کے چارٹ کے مطابق سال رواں کے آخر تک سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے ملازمین، سکولوں اور جامعات کے طلبہ کومزید سرکاری چھٹیاں ملیں گی۔ 
پہلی تعطیل سنیچر8 اکتوبر کو 12 ربیع الاول پرہو گی۔ 30 نومبر کو یوم شہید کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ چھٹی 30 نومبر کے بجائے یکم دسمبر کو دی جائے گی جبکہ 2 اور 3 دسمبر 2022 کو یوم وطنی پر تعطیل ہوگی۔ 

شیئر: