متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے سنیچر 8 اکتوبر (12 ربیع الاول) کو پیغمبر اسلام کے یوم ولادت پرعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
امارات کے اداروں اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کے تمام کارکنان کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی ملے گی۔
الامارات الیوم کے مطابق وزیر افرادی قوت و اماراتائزیشن ڈاکٹر عبدالرحمن العور نے یہ اعلان اماراتی کابینہ کے اس فیصلے کے مطابق کیا ہے جو اس نے 2021 اور 2022 کے حوالے سے سرکاری و نجی اداروں کے کارکنان کی تعطیلات کے حوالے سے کیا تھا۔
وزارت افرادی قوت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، وفاق کی اعلی کونسل کے رکن حکمرانوں، اماراتی عوام اور مقیم غیرملکیوں کو اس موقع پر مبارکباد بھی دی ہے۔