Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد  کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا خط 

بنگلہ دیشی سفیر نے مکتوب نائب وزیرخارجہ کوپیش کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا جمعرات کو مکتوب موصول ہوا۔
مکتوب مملکت اور بنگلہ دیش کے مستحکم برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ہر سطح پر مضبوط بنانے کی تدابیر کے  حوالے  سے ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت میں متعین بنگلہ دیشی سفیر ڈاکٹر محمد جاوید  نے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے دفتر خارجہ ریاض میں ملاقات کرکے  مکتوب پیش کیا۔ 
انہوں نے اس موقع پر برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر بھی زیر بحث آئے۔ 
 

شیئر: