شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات بنگلہ دیشی شہر نواب گنج میں بینائی کے امراض کے علاج کے لیے رضاکارانہ پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز 23 ستمبر سے یکم اکتوبر تک سعودی رضاکارانہ ’نور‘ پروگرام کے تحت بینائی کے امراض میں مبتلا افراد کی مدد کررہا ہے۔
سعودی رضاکاروں نے 23 مئی کے بعد سے لے کر اب تک 4066 افراد کا طبی معائنہ کیا۔ 1399 بینائی کے چشمے تقسیم کیے اور موتیا کے 414 آپریشن کیےگئے جو کامیاب رہے۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز متعدد برادر اور دوست ممالک میں محدود آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے اس قسم کی رضاکارانہ خدمات فراہم کررہا ہے۔