جدہ کے علاقے الخمرہ میں واقع ایک فیکٹری کے ٹینک میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عاجل نیوز کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خمرہ کی ایک فیکٹری کے بیرونی ٹینکوں میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے جنہوں نے سب سے پہلے آگ پرقابو پانے کی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ دوسرے یونٹ نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے متاثرہ ٹینک کے ساتھ دوسرے ٹینکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ان پرخصوصی اسپرے کیا تاکہ وہ آگ سے متاثر نہ ہوں۔
شہری دفاع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آگ بجھانے کے بعد متاثرہ مقام کو متعلقہ شعبے کےحوالے کردیا گیا ہے تاکہ آتشزدگی کی وجہ معلوم کی جائے۔