الخرج کے مکان میں آتشزدگی، ماں اور 7 بچے جھلس گئے
اتوار 18 ستمبر 2022 18:57
زخمیوں میں ایک بچے کی حالت نازک ہے،ریاض منتقل کیا جائے گا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کی الخرج کمشنری میں الھدا محلے کے ایک مکان میں آتشزدگی سے ماں اور اس کے سات بچے جھلس گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر کنگ خالد ہسپتال لایا گیا جہاں انتظامیہ نےعملے کو ہائی الرٹ کردیا۔
ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں میں بتایا گیا کہ ایک بچے کی حالت نازک ہے۔ اسے ریاض کےہسپتال منتقل کرنے کے لیےفضائی ایمبولینس طلب کی گئی ہے۔
الخرج میں شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ’الھدا الرابع محلے کے ایک مکان میں آگ لگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر ٹیمیں روانہ کی گئیں۔ ایک خاندان کے 8 افراد جھلس گئے‘۔
ہلال احمر کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں تیزی کا مظاہرہ کیا۔
محکمہ کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ آل رشید اور آپریشن ڈائریکٹر کرنل خالد معاش نے امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔
آتشزدگی کے اسباب کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے۔