پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 170 رنز کے ہدف کو انگلش بیٹرز نے بآسانی 14 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم کا وراٹ کوہلی سے موازنہ کرنا قبل از وقت ہے: وسیم اکرمNode ID: 695106
-
پاکستان میں فزکس کے طلبہ اب بابر اعظم کی کور ڈرائیو پڑھیں گے؟Node ID: 700481
میچ کی خاص بات انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فِل سالٹ کی جانب سے 41 گیندوں پر 88 رنز اور بابر اعظم کی جانب سے 59 گیندوں پر 87 رنز بنانا تھے۔
بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کا انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
Babar Azam equals Virat Kohli as the joint-fastest player to reach 3000 T20I runs pic.twitter.com/4dSlrwYtml
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 30, 2022
بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ کی 81 اننگز میں 3000 رنز بنائے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی نے بھی 81 ویں اننگز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
بابر اعظم اپنے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 86 میچز میں 3035 رنز بنا چکے ہیں جس میں 2 سینچریاں اور 27 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم کی جانب سے ٹی20 کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانا کا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کرنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر بھی صارفین کی تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
ازما نے لکھا کہ ’بابر اعظم کا ہمارے لیے ہونا سب سے پیاری چیز ہے، بابر اعظم کی کور ڈرائیو، چھکے، فیلڈنگ، سنچریاں بنانا اور ان کی مسکراہٹ، آپ کو پورا دن کھیلتے دیکھنا ایک سکون ہے میرے کنگ۔‘
Babar azam’s existence is the most beautiful thing ever happened to us. Babar azam’s cover drives, sixes, fielding, scoring centuries, his smile.. a pleasure to eyes you can watch all day whole day. My king!
— Izma. (@IzmaSiddiqi) September 30, 2022
مانی لکھتے ہیں کہ ’بابر کی سٹرَیٹ ڈرائیو اور کور ڈرائیو کی ہمیشہ بات ہوتی ہے لیکن بابر جو کلائیوں کا استعمال کرکے فِلک شاٹ کھیلتے ہیں وہ بہت دلکش اور جمالیاتی ہے۔‘
There are always talks about his straight and cover drive but the way Babar Azam plays flick shot with brilliant wrists work is very aesthetic and gorgeous to watch
— Mani (@Manisays56) September 30, 2022
فاطمہ کہتی ہیں کہ ’بابر کی آج کی باری شاندار تھی، مفت تھیریپی تھی، ہمیشہ چاہا ہے کہ وہ ایسے ہی کھیلے، اس آدمی میں بہت ٹیلنٹ اور طاقت ہے۔‘
Babar's today knock was topnotch, free therapy for sure, always wanted him to play like this. The guy has so much talent and potential, fearless and beautiful innings captain!!
— fatima (@beingfatyma_) September 30, 2022