Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس سے مرغیوں کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی 

فرانس کے انتظامی علاقے این میں برڈ فلو کی وبا پھیل رہی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب نے برڈ فلو کی وبا کے پیش نظر فرانس سے مرغیوں کے گوشت، انڈوں اور ان سے تیار ہونے والی اشیا کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (ڈبلیو او اے ایچ) نے رپورٹ دی تھی کہ فرانس کے انتظامی علاقے این میں برڈ فلو کی وبا پھیل رہی ہے۔ 
سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے ڈبلیو او اے ایچ کی رپورٹ کی بنیاد پر فرانس کے علاقے این سے مرغیوں کے گوشت، انڈوں اور ان سے تیار کی جانے والی اشیا کی درآمد عارضی طور پر معطل کردی ہے۔  

شیئر: