Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنمارک سے مرغی اور انڈوں کی در آمدات پر پابندی

’وسطی ڈنمارک میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث پابندی لگائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے ڈنمارک سے مرغی اور انڈے درآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وسطی ڈنمارک میں برڈ فلو پھیلنے کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب نے روس کے ایک صوبے سے بھی برڈ فلو کے باعث مرغی اور انڈوں کی درآمدات پر پابندی لگائی تھی۔
وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ اکتوبر کو ڈنمارک حکومت نے برڈ فلو پھیلنے کا اعلان کیا تھا جبکہ اس وقت مرغیوں میں پھیلنے والا وائرس شدت اختیار کرگیا ہے‘۔
’صارفین کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتی طور پر مذکورہ علاقے سے درآمدات پر پابندی لگی ہے‘۔

شیئر: