پروگرام کےآغاز سے اب تک تین لاکھ 60 ہزار 573 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق بارودی سرنگوں میں تین اینٹی پرسنل، 412 ااینٹی ٹینک، 515 بغیر دھماکے والی جب کہ 17 دھماکہ خیز تھیں۔
مسام کی ٹیم نے عدن میں 76 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، 144 بغیر دھماکے والی اور 13 دھماکہ خیز آلات کو ناکارہ بنایا۔
یمن کے حيس ڈسٹرکٹ میں 14 اینٹی ٹینک، ایک اینٹی پرسنل، 17 بغیر دھماکے والا گولہ بارود اور ایک دھماکہ خیز چارج دریافت ہوا، جبکہ الحدیدہ گورنریٹ میں چار اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو صاف کیا گیا۔
دریں اثنا یمن کے لحج گورنریٹ میں چار بغیر دھماکے والا گولہ بارود دریافت ہوا۔
مسام کی ٹیم نے یمن کے مارب گورنریٹ میں 287 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 287 بغیر دھماکے والے ہتھیاروں کو صاف کیا۔
مسام کی ٹیم نے یمن کے حریب ڈسٹرکٹ میں دو دھماکہ خیز آلات کو بھی صاف کیا جب کہ ضلع راگھوان میں دو اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور ایک نہ پھٹنے والا اسلحہ برآمد کیا۔
مسام کی ٹیم نے یمن کے شبوہ گورنریٹ میں 12 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کے ساتھ ساتھ عین میں 12 نہ پھٹنے والے ہتھیاروں اور اسیلان میں ایک اینٹی ٹینک مائن اور گولہ بارود ناکارہ کو بنا دیا۔
ٹیم نے یمن کے تعز گورنریٹ میں 3 نہ پھٹنے والے ہتھیاروں کو ناکارہ بنایا، ڈسٹرکٹ الوازعية میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس، ڈسٹرکٹ موزہ میں نو نہ پھٹنے والے اسلحہ، 17 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور ڈسٹرکٹ تھوباب میں 37 نہ پھٹنے والے ہتھیار بھی ناکارہ بنائے۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔