Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام منصوبے کے تحت یمن میں 700 بارودی سرنگیں ناکارہ

کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ڈی مائننگ پروجیکٹ پانچویں سال کے لیے تجدید کیا ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کی جانب سے  کنگ سلمان   انسانی امداد اور امدادی مرکز  کے مسام منصوبے کے تحت یمن بھر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے  بچھائی گئی مزید 700 بارودی سرنگیں جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران ناکارہ بنا دی گئیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق مسام منصوبہ یمن میں جاری مسام منصوبہ جنگ زدہ علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
مسام منصوبے کے تحت رواں ماہ کے دوسرے ہفتے کے دوران ناکارہ بنائے جانے والی  بارودی سرنگوں میں 320 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 380 غیر دھماکہ خیز ہتھیار شامل تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی میں ہٹائی گئی بارودی سرنگوں کی کل تعداد 1538 ہو گئی ہے۔
مسام پروجیکٹ کے تحت کام کرنے والی ٹیم نے  یمن کے شہر  عدن میں 54 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 86 غیر دھماکہ خیز گولہ بارود ناکارہ بنایاہے اس کے علاوہ  ضلع مارب سے 266 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور 294 غیر دھماکہ خیز گولہ بارود تباہ کر دیا  گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2018 سے یمن میں جاری مسام ڈی مائننگ پروجیکٹ کے تحت  اب تک3500421 مختلف قسم کی بارودی  سرنگوں کو کامیابی سے ہٹایا گیا ہے۔
کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے جون کے شروع میں 33.292 ملین ڈالر کی لاگت سے ڈی مائننگ مسام پروجیکٹ کو پانچویں سال کے لیے تجدید کیا ہے۔
 

شیئر: