Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ، یمن میں تین لاکھ 57 ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف

 ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایک ہزار 30 بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں حوثی ملیشیا کی طرف سے بچھائی گئی تین لاکھ 57 ہزار 778 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات کے منصوبے ’مسام‘ کے تحت ستمبر 2022 کے دوسرے ہفتے کے دوران یمن کے مختلف مقامات سے ایک ہزار30 بارودی سرنگیں صاف کرائی گئی ہیں۔ یہ سرنگیں حوثی ملیشیا نے مختلف مقامات پربچھا رکھی تھیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ان میں37 اینٹی پرسنل، 269 ٹینک شکن، 880 بغیر دھماکے والی اورایک دھماکہ خیز سرنگ ناکارہ بنائی گئی۔ 
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارب، عدن، شبوہ، صنعا، البیضا، الجوف، الضالع، لحجہ، صعدہ اور تعز کے مقامات پر مختلف قسم کی بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔ 
یمن میں حوثیوں کی جانب سے 1.2 ملین بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کی زد میں آکر سیکڑوں شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

شیئر: