Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 135 سمگلر گرفتار

نجران، جازان، عسیر، تبوک اور الشرقیہ ریجنوں میں سمگلنگ ناکام بنائی گئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سرحدی محافظوں نے 64.4 ٹن قات (نشہ آور پتے) ، ایک ٹن سے زیادہ حشیش، 62 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیوں اور 4 لاکھ  25 ہزار 620 ممنوعہ گولیوں کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں کے محکمے کے ترجمان کرنل مسفرالقرینی نے بتایا کہ ’سمگلنگ کی کوششیں نجران، جازان، عسیر، تبوک اور الشرقیہ ریجنوں میں ناکام بنائی گئی ہیں‘۔

پکڑے گئے ملزمان میں 36 کا تعلق سعودی عرب ہے (فوٹو ایس پی اے)

ترجمان نے کہا کہ 135 سمگلروں کو حراست میں لیا گیا ان میں 36 کا تعلق سعودی عرب ہے۔ دراندازوں میں 44 کا تعلق ایتھوپیا، 39 کا یمن، 7 کا صومالیہ، 6 کا اریٹیریا، 2 کا پاکستان اور ایک کا مصر سے ہے۔
کرنل مسفرالقرینی نے کہا کہ سمگلروں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔ ضبط کی جانے والی نشہ آوراشیا بھی متعلقہ ادارے کے حوالے کی گئی ہیں۔

شیئر: