گنبدوں کو موسم گرما میں شام کے وقت کھولا جاتا ہے (فوٹو سبق)
مسجد النبوی الشریف کے صحنوں میں نصب متحرک گنبد خادم حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیزآل سعود کے دور میں کی جانے والی مسجد نبوی شریف کی سب سے بڑی توسیع کا منصوبہ مرتب کیا گیا۔
مسجد النبوی الشریف کے صحنوں میں نصب متحرک گنبدوں تعداد 27 ہے جبکہ ہر ایک گنبد کا وزن 80 ٹن ہے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق متحرک گنبدوں کی تنصیب کا مقصد مسجد النبوی الشریف میں ہوا اور دھوپ کی فراہمی کے علاوہ بارش کے وقت پانی سے مسجد کے صحنوں کو بچانا بھی ہے۔
متحرک گنبد انتہائی جاذب نظر اور اپنی مثال آپ ہیں۔ گنبدوں کو موسم گرما میں شام کے وقت کھولا جاتا ہے۔ یہ اپنی طرز کے واحد گنبد ہیں جو مسجد نبوی شریف کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔
گنبدوں کو انتہائی جدید اورطاقتور موٹروں کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ گنبدوں کو کھولنے سے مسجد نبوی شریف کے اندرونی صحنوں میں تازہ ہوا کی آمدورفت ہوتی ہے۔
گنبد کی تنصیب کے لیے جو فریم بنایا گیا ہے وہ چوکور شکل کا ہے جس کا قطر 18 مربع میٹر ہے۔ فریم کے اوپر متحرک گنبدوں کو نصب کیا گیا ہے۔
گنبدوں کی اندرونی جانب لکڑی اور نگینوں سے خوبصورت کام کیا گیا ہے جبکہ بیرونی سطح سیرامیک کی ہے تاکہ موسم کی تبدیلی سے گنبد متاثر نہ ہوں۔
گنبدوں کے بارے میں بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ان کے ذریعے مسجد نبوی شریف میں آواز کی گونج پیدا کی جاتی ہے۔
مسجد نبوی شریف میں نصب یہ گنبد جب کھولے جاتے ہیں تو وہ صحن کی چھت پر موجود نمازیوں کے لیے سایہ فراہم کرتے ہیں جس کی وجہ سے موسم گرم یا حج سیزن میں نماز ادا کرنے والوں کو کافی سہولت ہوتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں