Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے سکرین زیادہ مقبول آپشن

میچز دیکھنے کے لیے ناظرین کی ترجیحات جاننے کرنے کے لیے سروے۔ فوٹو ٹوئٹر
قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے میں صرف چھ ہفتے رہ گئے ہیں، دنیا بھر کے فٹ بال شائقین اس ٹورنامنٹ کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ حقیقت ہے کہ  فیفا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں پہلی بار منعقد ہو رہا ہے اور خطے کے شائقین کے لیے اس ایونٹ کے لیے جوش و خروش روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب میں رہنے والے یہ دیکھنے کے خواہاں ہوں گے کہ  فیفا 2022 کےگروپ مرحلے کے ابتدائی راونڈ   میں ارجنٹائن، میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف مملکت کی قومی ٹیم کی کارکردگی کیسی رہتی ہے۔
کچھ عرصہ پہلے ورلڈ کپ گیمز دیکھنے کا واحد طریقہ ٹی وی پر کوریج کے لیے اسے ٹیون کرنا تھا لیکن ان دنوں موبائل فونز سمیت کئی ایک  ڈیجیٹل آپشنز موجود ہیں۔
موبائل ایڈورٹائزنگ کمپنی نے مملکت میں ورلڈ کپ اورعام طور پر فٹ بال میچز دیکھنے کے لیے ناظرین کی ترجیحات اور منصوبوں کو جاننے کرنے کے لیے سروے کیا ہے اورساتھ  ہی عوام سے رائے لینے کا اہتمام بھی کیا ہے۔
سروے میں حصہ لینے والوں میں سے ساٹھ فیصد شائقین  کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں کم از کم ایک بار فٹ بال میچ کی کوریج ضرور دیکھتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کھیل مملکت میں  انتہائی مقبول ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے دستیاب وسائل کے بارے میں سوال پر 86 فیصد جواب دینے والوں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے وہ اپنے پاس ایک سے زائد ڈیجیٹل ڈیوائسز رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ورلڈ کپ کے دوران اشتہارات کے حوالے سے شائقین کا رویہ مثبت ہے۔ فوٹو عرب نیوز

58 فیصد نے جواب دیا ہے کہ وہ کچھ میچز براہ راست ٹی وی پر اور 55 فیصد سمارٹ فونز پر ورلڈ کپ دیکھیں گے۔
اس موقع پر یہ شاید کوئی تعجب کی بات نہیں کہ 57 فیصد افراد  نے کہا ہے کہ فیفا  ورلڈ کپ اور اسی طرح کے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران کھیلوں کی موبائل ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔
حالیہ سروے میں شامل 24 فیصد  افراد کا مزید کہنا ہے کہ وہ میچوں کے دوران سپورٹس نیوز ایپس کو براؤز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 23 فیصد سوشل میڈیا ایپس پر فعال ہوں گے۔ 16 فیصد موبائل سپورٹس گیم ایپس استعمال کریں گےجب کہ16 فیصد میسجنگ ایپس پر چیٹنگ کریں گے۔
فٹبال ورلڈ کپ جیسے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں صرف شائقین ہی  دلچسپی نہیں  رکھتے بلکہ  بہت سے  برانڈز بھی مارکیٹنگ کے اپنے بجٹ پر توجہ دیتے ہیں جو اپنا پیغام ممکنہ حد تک زیادہ ناظرین تک پہنچنانے کے خواہاں ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے واحد طریقہ  اور ذریعہ ٹی وی ٹیون کرنا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

ایک معروف میڈیا کمپنی کی تحقیق کے مطابق سعودی عرب میں بسنے والے زیادہ تر فٹبال شائقین کا ورلڈ کپ کے دوران اشتہارات کے حوالے سے رویہ مثبت ہے۔
سروے کے مطابق 80 فیصدلوگوں نے کہا  ہےکہ وہ اس پروڈکٹ کو خریدنے پر غور کریں گے جو وہ فٹبال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران چلنے والے اشتہار میں دیکھتے ہیں۔ 36 فیصد نے بتایا ہے کہ وہ اشتہار دیکھنے کے دو سے تین دن کے اندر فیصلہ کریں گے۔
دریں اثنا66 فیصد افرادکا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ ورلڈ کپ میچز کے دوران دکھائے گئے اشتہار کی پیروی کرنے کے لیے آن لائن  شاپنگ پر جائیں گے۔

شیئر: