فیفا ورلڈ کپ 2022 قطر میں کھیلا جائے گا جس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
ورلڈ کپ سے پہلے فیفا اپنی ٹرافی کو دنیا بھر کے ممالک میں مداحوں کے لیے گھماتا ہے جس کی رونمائی دیکھ کر مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
-
گوا میں سٹار فٹ بالر رونالڈو کا مجسمہ نصب کرنے پر تنازعNode ID: 631566
-
گوادر کے فٹ بال سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچےNode ID: 639411
-
سعودی عرب فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائی کرلیاNode ID: 655611
اسی سلسلے میں یہ چمکتی دمکتی ٹرافی منگل کو فرانس کے سابق فٹ بالر کرسچن کریمبیو ازبکستان سے لاہور لے کر آئے ہیں جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔
ٹرافی کے لاہور آتے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فٹ بال کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
اسماری کہتی ہیں کہ ’فیفا ٹرافی پاکستان پہنچ گئی ہے، ان ہیروز کا شکریہ جس کی وجہ سے یہ جادوئی لمحے تاریخی بن گئے ہیں۔‘
زرین کہتی ہیں کہ ’یہ ایک بہت عظیم خبر ہے کہ فرانسیسی لیجنڈ فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان لے کر آئے ہیں۔‘
Fifa Trophy has arrived in Pakistan today and thanks to these heros this magical moment has become a History
A grand event is happening to celebrate this moment
#BelievingIsMagic #CocaColaPk pic.twitter.com/XhjXwksLrQ— asmaryblogs (@asmaryblogs) June 7, 2022
پاکستان کی خواتین فٹ بال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے فیفا ٹرافی لانے والے فرانسیسی کھلاڑی کرسچن کریمبیو کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
At the Lahore Airport, Hajra Khan – Pakistan’s female football icon along with representatives from Coca Cola, welcome the trophy in Pakistan#GeoSuper #FIFAWorldCuphttps://t.co/d96E5SDhsP
— Geo Super (@geosupertv) June 7, 2022
جہاں پاکستانی شہری فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان آنے پر خوش ہیں، وہیں کچھ پاکستان کی فیفا کی رکنیت معطل ہونے پر مایوس بھی نظر آئے۔
صحافی عمران صدیقی کہتے ہیں کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور میں ہے۔ پتا نہیں پاکستان کب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے گا؟‘
FIFA World Cup Trophy in Lahore
don't know when Pakistan will qualify for FIFA World Cup pic.twitter.com/TU0mIFA5FZ
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) June 7, 2022
عمید وسیم کہتے ہیں کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان میں دوسری بار آئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر، پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی عائد ہے۔‘
The FIFA World Cup trophy has landed in Pakistan for a second time. Once again, at a time when Pakistan is banned by FIFA.
— Umaid Wasim (@UmaidWasim) June 7, 2022